جمعرات, اپریل 23, 2026
اشتہار

ایران کا نیا سپریم لیڈر کون؟ بڑی خبر آ گئی

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (یکم مارچ 2026): ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے نئے سپریم لیڈر کون ہوگا، اشارہ دیا ہے؟

امریکی اور اسرائیلی حملے میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کے بعد دنیا یہ جاننا چاہتی ہے کہ ایران کا نیا سپریم لیڈر کون ہوگا۔ ایسے میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ دعویٰ کر کے کہ وہ جانتے ہیں خامنہ ای کے بعد ایران میں کون احکامات جاری کر رہا ہے۔ ایک تجسس پیدا کر دیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی ٹی وی کو فون پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہیں علم ہے خامنہ ای کے بعد ایران میں کون احکامات جاری کر رہا ہے۔ تاہم انہوں نے نئے ایرانی رہنما کا نام ظاہر کرنے سے گریز کیا۔

انٹرویو میں امریکی صدر سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا وہ ایسا شخص ہے، جس کو وہ ایران کی قیادت کرتا دیکھنا چاہیں گے؟

اس کا جواب دیتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ ہاں میرے خیال میں ایسا ہی ہے، کچھ اچھے امیدوار ہیں۔ ایران میں فیصلے کرنے والے زیادہ تر لوگ مارے جا چکے ہیں۔

ایران سرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں جاننے کے لیے کلک کریں

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران کیخلاف جنگ طویل یا چند دنوں میں ختم ہوسکتی ہے۔ حملوں کے بعد ایران کو سنبھلنے میں کئی سال لگیں گے۔ ایران نے اپنے جوہری عزائم ترک نہیں کیے اور مذاکرات میں پیش رفت نہ ہونے پر کارروائی کی گئی۔

اس سے پہلےامریکی صدر نے سوشل ٹروتھ پر پوسٹ میں لکھا تھا کہ خامنہ ای ہماری انٹیلی جنس ایجنسیز اور انتہائی جدید ترین ٹریکنگ سسٹم سے بچ نہیں سکے۔ اسرائیل کے ساتھ مل کر کارروائی کی۔ خامنہ ای اور ان کے ساتھ مارے جانے والے کچھ نہیں کر سکتے تھے۔

ایران کی قیادت کا فیصلہ کون کرے گا؟

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں