جمعہ, مئی 8, 2026
اشتہار

’ایران، امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور پر رضامند نہیں ہوا‘

اشتہار

حیرت انگیز

ایران کی نیوز ایجنسی تسنیم نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے دور پر رضامند نہیں ہوا ہے۔

ایرانی نیوز ایجنسی تسنیم کے مطابق ایران نے زور دیا ہے کہ امریکا مطالبات میں بار بار ردوبدل نہ کرے، مطالبات میں ردوبدل نہ کرنا ہی مذاکرات جاری رکھنے کی شرط ہوگی۔

 پاسداران انقلاب اسلامی کا کہنا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایرانی بندرگاہوں کی مسلسل ناکہ بندی کی وجہ سے آبنائے ہرمز کا کنٹرول اب پچھلی حالت میں واپس آ گیا ہے۔

پاسداران انقلاب کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز اب ایران کی مسلح افواج کے سخت کنٹرول میں ہے۔ بیان میں امریکا پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کی آڑ میں سمندری قزاقی اور بحری چوری کی کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔

یہ پڑھیں: ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا اہم بیان سامنے آگیا

پاسداران انقلاب کمانڈر کے مطابق جب تک امریکا جہازوں کی آمدورفت کو پوری آزادی کے ساتھ بحال نہیں کرتا اس وقت تک آبنائے ہرمز کی نگرانی سخت رہے گی۔

ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ خطے میں سمندری راستوں کی حفاظت اور نگرانی کو مزید سخت کر دیا گیا ہے تاکہ کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کو روکا جا سکے۔ اس اعلان کو عالمی تجارتی گزرگاہوں پر ایرانی اثر و رسوخ کی بحالی کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں