پیر, جون 15, 2026
اشتہار

میں نے میزائل فائر کیے بغیر ایران کا معاملہ کامیابی سے حل کیا، اوباما کی ٹرمپ پر تنقید

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (14 مئی 2026): سابق امریکی صدر اوباما نے ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنے دور میں میزائل فائر کیے بغیر ایران کا معاملہ حل کیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق سابق صدر براک اوباما نے ایک انٹرویو میں امریکا ایران تنازع بڑھانے اور جنگ تک لے جانے پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں نے اپنے دور میں ایران کا معاملہ ایک میزائل بھی فائر کیے بغیر کامیابی سے حل کرتے ہوئے ایران سے 97 فیصد افزودہ یورینیم نکلوا لیا تھا۔

اوباما نے کہا کہ ٹرمپ کی شروع کردہ ایران جنگ کے اہداف بھی حاصل نہیں ہوئے۔ جب کہ اپنے دور میں ہمیں اپنا ہدف کامیابی سے حاصل کرنے میں نہ بہت سارے لوگوں کو قتل کرنا پڑا اور نہ ہی آبنائے ہرمز بند کرنا پڑی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کئی بار سابقہ ڈیموکریٹ صدور بالخصوص اوباما پر تنقید کرتے رہے ہیں۔

گزشتہ دنوں ٹرمپ نے اوباما پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا تھا کہ سابق صدر نے نہ صرف ایران کیلیے نرم موقف رکھتے تھے بلکہ ان کےحق میں چلے گئے تھے۔ اوباما نے ایران کو دوبارہ طاقت اور استحکام حاصل کرنے کا بڑا موقع فراہم کیا، اوباما دور میں سیکڑوں ارب ڈالر اور 1.7 ارب ڈالر نقد رقم طیاروں کے ذریعے تہران بھیجی گئی۔

ٹرمپ کی وجہ سے میرے ازدواجی تعلقات خراب ہوئے، اوباما کا انکشاف

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں