ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

ایران جنگ میں کتنے امریکی فوجی ہلاک اور زخمی ہو چکے؟ پینٹاگون کا بڑا اعتراف

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (11 مارچ 2026): ایران جنگ کے 12 روز میں ایرانی حملوں میں اب تک کتنے امریکی فوجی ہلاک یا زخمی ہو چکے ہیں پینٹاگون نے بتا دیا۔

ایران جنگ 13 ویں روز میں داخل ہو گئی ہے۔ اب تک اس جنگ میں مجموعی طور پر امریکا کے کتنے فوجی ہلاک یا زخمی ہوئے، مصدقہ تعداد سامنے آ گئی۔

امریکی میڈیا کے مطابق پینٹاگون کے ترجمان شان پارنیل نے ایران جنگ میں اب تک 8 امریکی فوجی ہلاک اور 140 کے زخمی ہونے کی تصدیق کر دی ہے۔

ترجمان پینٹاگون شان پارنیل کے مطابق زخمی ہونے والے 140 فوجیوں میں زیادہ تر معمولی زخمی ہیں اور ان میں سے 108 تو ڈیوٹیوں پر واپس آ چکے ہیں۔

شان پارنیل نے بتایا کہ 8 فوجی شدید زخمی ہیں اور انہیں اعلیٰ سطح کی طبی امداد مل رہی ہے۔ تاہم انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ زخمی ہونے والے امریکی فوجی کب اور کہاں زخمی ہوئے۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

پینٹاگون کے مطابق ایرانی حملوں کے نتیجے میں یکم مارچ کو کویت اور سعودی عرب میں 7 امریکی فوجی مارے گئے تھے جبکہ ایک امریکی فوجی کی موت 6 مارچ کو کویت میں وقت پر طبی امداد نہ ملنے کی وجہ سے ہوئی، جس کے بعد ایران جنگ کے دوران ہلاک ہونے والے امریکی فوجیوں کی تعداد 8 ہو گئی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں