ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

اگلے مرحلے میں نئے طرز کے حملے ایجنڈے میں شامل ہیں، پاسداران انقلاب

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (8 مارچ 2026): امریکا اور اسرائیل کے خلاف لڑنے والی پاسداران انقلاب نے کہا ہے کہ اگلے مرحلے میں نئے طرز کے حملے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق امریکی اور اسرائیلی جارحیت کے خلاف لڑنے والی پاسداران انقلاب نے حریف ممالک کو دھمکی دی ہے کہ اگلے مرحلے میں نئے طرز کے حملے ہمارے ایجنڈے میں شامل ہیں۔

پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ اب تک استعمال میزائل بنیادی طور پر پہلی اور دوسری جنریشن کے ہیں۔ اگلے مراحل میں زیادہ جدید اور کم استعمال شدہ طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائلوں کا استعمال کریں گے۔

ترجمان پاسداران انقلاب کے مطابق منصوبہ ساز تین غلط اندازوں کے ساتھ میدان جنگ میں اترے۔ پہلا اندازہ تھا کہ رہبر انقلاب کے قتل سے ایران 48 گھنٹے میں ٹوٹ جائے گا۔ دوسرا اندازہ تھا کہ یہ جنگ تین دن چلے گی اور تیسرا اندازہ یہ تھا کہ انہیں ایک علاقائی اتحاد کی مدد ملے گی اور یہ تینوں اندازے غلط ثابت ہوئے۔

ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں

پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا کہ امریکی اور اسرائیلی تنصیبات کے 200 سے زیادہ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔ تقریباً 60 فیصد فائر پاور خطے میں امریکی اڈوں کے خلاف اور 40 فیصد فائر پاور صیہونی اہداف کے خلاف استعمال کی گئی۔

میں ایران سے کوئی سیٹلمنٹ نہیں چاہتا، وہ صرف سرینڈر کرے، صدر ٹرمپ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں