مشرق وسطیٰ میں جنگ صورتحال کے پیشِ نظر متاثر فضائی آپریشنز جزوی طور پر بحال ہو رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو یواےای کیلئے یومیہ 2 پروازوں کی اجازت مل گئی ہے جس میں سے ایک پرواز دبئی اور ایک ابو ظہبی کے لیے روانہ ہو گی۔
اس سے قبل سعودی شہر دمام کےلیے بھی پی آئی اے کو اجازت دی گئی تھی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بحرین پر میزائل حملے کے بعد دمام کیلئے پروازیں فی الحال روک دی ہیں تاہم جدہ، ریاض اور مدینہ کیلئے پی آئی اے کے فلائٹ آپریشن معمول کے مطابق جاری ہیں۔
سعودی عرب جانے والی پروازیں بحیرہ عرب سے ہو کر یمن کے راستے پہنچ رہی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ یورپ، کینیڈا جانے والی پی آئی اے کی پروازوں کو ایرانی فضائی حدود کی بندش کا سامنا ہے۔ یورپ اور کینیڈا کیلئے پی آئی اے کی پروازیں افغانستان کے علاقے واخان سے ہو کر منزل پر پہنچ رہی ہیں۔
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں


