تہران 20 مارچ 2026): اسرائیل اور امریکا کی جانب سے ایران پر مسلط کردہ جنگ کے باوجود وہاں جشن نوروز کی تیاریاں زور وشور سے جاری ہے۔
ایران جنگ 21 ویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔ تاہم امریکا اور اسرائیل کے مسلسل حملوں کے باوجود ایران میں جشن نوروز کا تہوار منانے کی تیاریاں عروج پر ہیں۔
دارالحکومت تہران سمیت ملک کے دیگر شہروں میں بازاروں کی رونق بڑھ چکی ہے۔ دکانوں اور تجارتی مراکز پر تہوار کے لیے شاپنگ کرنے والوں کا رش ہلگ چکا ہے جب کہ جگہ جگہ جشن بہاراں کے رنگ بکھرے دکھائی دیتے ہیں۔
واضح رہے کہ جشن نوروز قدیم فارسی تہوار اور قدیم ایرانیوں کی عید ہے، جو ہر سال 21 مارچ کو بہار کی آمد کے موقع پر روایتی جوش وجذبے کے ساتھ منایا جاتا ہے۔
یہ دن فقط ایران تک محدود نہیں بلکہ فارسی زبان جہاں جہاں بولی جاتی ہے وہاں اس کے اثرات زیادہ واضح نظر آتے ہیں جیسے تاجکستان، افغانستان، آذربائیجان، ہندوستان اور پاکستان کے بعض لوگ اس کو جشن یا تہوار کے طور پر مناتے ہیں۔
ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں
حقیقت میں یہ دن اہل مشرق کے لیے بہار کی آمد پر مسرت اور شادمانی کا اظہار ہے۔ ہزاروں برسوں سے جاری یہ جشن اور تہوار موسم سرما کے خاتمہ اور بہار کے موسم کی نوید لے کر آتا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


