پیر, جون 15, 2026
اشتہار

ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانیوں کو ہوشیار اور ذہین قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (20 مارچ 2026): امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سخت حریف ایرانیوں کو ہوشیار اور ذہین قرار دے دیا ہے۔

ایران کی اسرائیل اور امریکا سے جنگ جاری ہے اور دونوں جانب سے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے جا رہے ہیں۔ اس جنگی صورتحال میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ایک بیان سب کو متوجہ کر رہا ہے۔

صدر ٹرمپ نے اپنے ایک حالیہ بیان میں ایران سے جنگ کو شطرنج سے تشبیہ دیتے ہوئے ایرانیوں کو ہوشیار اور ذہین قرار دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران سے جنگ شطرنج کا ایک بڑا کھیل ہے اور ہم بہت ہوشیار لوگوں سے یہ شطرنج کھیل رہے ہیں۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

امریکی صدر نے یہ بھی کہا ہ اس جنگ میں ہم انتہائی ذہین اور اونچے پیمانے کا آئی کیو رکھنے والے لوگوں سے نمٹ رہے ہیں۔

امریکا کا ایرانی ہیکنگ کی معلومات دینے پر 10 ملین ڈالر انعام کا اعلان، بڑا دعویٰ بھی کر دیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں