واشنگٹن : امریکی افواج پر حملوں کیلئے روس ایران کو انٹیلی جنس فراہم کررہا ہے، امریکہ کے انٹرسیپٹرز انتہائی تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔
اس بات کا دعویٰ امریکی اخبار نے واشنگٹن پوسٹ نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ روس نے ایران کو امریکی جہازوں، ریڈارز و دیگر تنصیبات کی لوکیشن فراہم کی۔
امریکی اخبار کا اپنی رپورٹ میں کہنا ہے کہ امریکی عسکری حکام کے مطابق چین ایران کو روسی طرز کا کوئی تعاون فراہم نہیں کررہا۔
واشنگٹن پوسٹ کے مطابق ایران چن چن کر امریکا کے کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز کو تباہ کررہا ہے ، کئی مواقع پر ایرانی حملے امریکا اور اسرائیل کے دفاعی سسٹم پر حاوی رہے۔
امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے تین ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ روس کی جانب سے معلومات کی فراہمی ایک منظم اور وسیع کوشش کا حصہ دکھائی دیتی ہے، ایک عہدیدار نے اخبار کو بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ یہ ایک جامع اور بھرپور کوشش ہے۔
رپورٹ کے مطابق تاہم روس کی جانب سے ایران کو ہدف سے متعلق معلومات فراہم کرنے کی حد اور نوعیت ابھی واضح نہیں ہوسکی ہے۔
اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں
یاد رہے کہ روس پہلے ہی ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں کی مذمت کرتے ہوئے انہیں اقوام متحدہ کے ایک خودمختار اور آزاد رکن ملک کے خلاف پیشگی منصوبہ بندی کے تحت کی گئی بلااشتعال مسلح جارحیت قرار دے چکا ہے۔
ایران کی جانب سے امریکی فوج پر پہلے حملہ کرنیکی انٹیلی جنس نہیں تھی: پینٹاگون کا اعتراف
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں




