کوئٹہ (2 مارچ 2026): وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ایران پر اسرائیل اور امریکی حملوں کے بعد وہاں مقیم پاکستانی شہریوں سمیت دیگر ممالک کے شہری سخت خوفزدہ ہیں۔ تاہم پاکستان شہریوں کی بحفاظت واپسی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
اس حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ ایران میں مقیم پاکستانی شہریوں کی بحفاظت وطن واپسی کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے اور سرحدی مقامات پر امیگریشن حکام 24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ اب تک 70 سے زائد پاکستانی شہری بحفاظت ایران سے وطن واپس پہن چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ واپس آنے والے مسافروں کو ہر ممکن سہولتیں اور ضروری معاونت فراہم کریں گے۔ ان کی آمدورفت کا عمل موثر اور منظم بنایا جائے گا۔ اس حوالے سے ایرانی سے ملحقہ سرحدی اضلاع کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی جا چکی ہیں۔
واضح رہے کہ امریکا اور اسرائیل نے ہفتہ کی صبح ایران پر حملے کا آغاز کیا۔ اس حملے میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور دیگر حکام شہید ہو گئے جب کہ سینکڑوں شہری بھی جاں بحق ہوئے۔
ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں
ایرانی فوج نے ایران کے جواب میں اب تک 560 امریکی فوجی مارے جانے کا دعویٰ کیا ہے، تاہم امریکا نے اس کی تردید کر دی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


