ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

سعودی عرب کی پہلی بار ایران کو جوابی حملوں کی دھمکی

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض (8 مارچ 2026): سعودی عرب نے مملکت میں امریکی اڈوں پر حملوں کے بعد پہلی بار ایران کو جوابی کارروائی کی دھمکی دے دی۔

اسرائیل اور امریکی حملوں کے بعد ایران نے سعودی عرب سمیت مشرق وسطیٰ کے ممالک میں موجود امریکی اڈوں پر میزائل حملے کر کے ان کی تنصیبات کو نقصان پہنچانا شروع کیا اور یہ سلسلہ اب تک جاری ہے۔

مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے دوران سعودی عرب نے پہلی بار ایران کو براہِ راست جوابی کارروائی کی وارننگ دے دی اور واضح کیا ہے کہ اگر مملکت یا اس کی توانائی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا تو ریاض خاموش نہیں بیٹھے گا۔

برطانوی خبر رساں ایجنسی روئٹرز کی رپورٹ کے مطابق سعودی حکام نے تہران کو پیغام دیا ہے کہ ریاض اب بھی ایران اور امریکا کے درمیان جاری تنازع کا سفارتی حل چاہتا ہے، تاہم مملکت کی سلامتی یا آئل تنصیبات پر حملے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق خلیجی ممالک نے اب تک ایران کے خلاف کارروائیوں کے لیے امریکا کو اپنی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، لیکن اگر خطے میں حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو سعودی عرب امریکی افواج کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دینے پر غور کر سکتا ہے۔

دوسری جانب ایران کا موقف ہے کہ اس کی کارروائیوں کا ہدف خلیجی ممالک نہیں بلکہ خطے میں موجود امریکی مفادات اور فوجی اہداف ہیں۔ تہران نے مطالبہ کیا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی فوجی اڈوں کو بند کیا جائے۔

دریں اثنا سعودی عرب کی سب سے بڑی آئل ریفائنری آرامکو نے تیل کی ترسیل کیلیے متبادل انتظامات شروع کر دیے ہیں۔ ابتدائی طور پر تیل کی محدود ترسیل ینبوع بندرگاہ کی جانب منتقل کر دی گئی ہے۔

ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں

کمپنی آپریشنز کی بحالی کیلیے اقدامات پر غور کیا جا رہا ہے۔ سعودی آرامکو کی جانب سے کہا گیا ہے کہ خطہ کی صورتحال اور حالات کا قریبی جائزہ لیا جا رہا ہے، صورتحال کو دیکھتے ہوئے حالات معمول پر لائیں گے۔

ایرانی صدر نے پڑوسی ممالک پر حملوں پر معافی مانگ لی

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں