ریاض (01 مارچ 2026): سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات نے اپنی سرزمین پر ایران کے میزائل حملے کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی عرب کی وزارتِ خارجہ نے ایرانی حملوں کو بزدلانہ قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر دیا، ریاض سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایسے حملوں کو کسی بھی بہانے یا کسی بھی صورت میں جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔
قطری وزارت خارجہ نے کہا ایران نے ہماری قومی خودمختاری اور سلامتی پر براہ راست حملہ کیا۔ جواب دینے کا مکمل حق حاصل ہے۔ اماراتی وزارت دفاع نے کہا ایران نے متحدہ عرب امارات پر بیلسٹک میزائلوں سےحملہ کیا، متعدد میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیے، ضروری اقدامات اور جواب دینے کا حق رکھتے ہیں۔
ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں
بحرین نے اپنی سرزمین پر ایران کے حملے کو جارحیت قرار دیتے ہوئے سلامتی کونسل سے مذمت کرنے کا مطالبہ کیا ہے، سعودی عرب نے دیگر خلیجی ملکوں پر بھی ایرانی حملوں کی مذمت کی ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


