ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

ایران اسرائیل جنگ: سری لنکا اور افغانستان کے درمیان سیریز ملتوی

اشتہار

حیرت انگیز

یو اے ای (10 مارچ 2026): ایران اسرائیل جنگ اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث سری لنکا اور افغانستان کے درمیان سیریز ملتوی کر دی گئی۔

افغانستان کی میزبانی میں سری لنکا کے خلاف تین ٹی 20 اور اتنے ہی ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز متحدہ عرب امارات میں13 سے 25 مارچ سے کھیلی جانی تھی۔

تاہم خطے میں جنگی صورتحال کے باعث یہ سیریز ملتوی کر دی گئی ہے۔ خطے میں سیکیورٹی کی صورتحال اور فضائی رکاوٹوں کے باعث دونوں بورڈز اس سیریز کو موخر کرنے پر متفق ہو گئے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق افغان اور سری لنکا کرکٹ بورڈز نے اس کا تاحال باضابطہ اعلان نہیں کیا، تاہم دونوں بورڈز اس بات پر متفق ہیں کہ موجودہ حالات میں متحدہ عرب امارات میں سیریز کا انعقاد ممکن نہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سیریز کے متبادل مقام پر کرانے کی تجاویز زیر غور ہیں لیکن سفری اور انتظامی مسائل کے باعث سیریز کے غیر معینہ مدت تک ملتوی ہونے کا امکان ہے۔

بھارت کو ورلڈ کپ جتوانے والے سابق کرکٹر سری لنکا کے ہیڈ کوچ مقرر!

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں