تہران (10 مارچ 2026) ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے میں معصوم بچوں کی اموات پر تہران ٹائمز نے دنیا کو پیغام دیتا سر ورق شائع کیا ہے۔
ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے کے پہلے روز ہی میناب شہر میں ایک اسکول پر ہوئے حملے میں 160 سے زائد بچیوں کی شہادت نے پوری دنیا کو غمزدہ کر دیا تھا۔
اس کے بعد بھی اس جنگ میں اس جنگ میں املاک اور انسانی جانوں کا نقصان بھی بڑھ رہا ہے۔ جنگ کے دوران معصوم شہریوں کی ہلاکتوں پر عالمی سطح پر تشویش ظاہر کی جا رہی ہے۔
اب ایران کے مقبول اخبار ’’تہران ٹائمز‘‘نے شہید بچوں کی تصاویر سر ورق پر اس کیپشن کے ساتھ شائع کی ہیں جس میں لکھا ہے کہ ’’ٹرمپ، ایک بار ان بچوں کی آنکھوں میں دیکھو۔‘‘
تہران ٹائمز نے اس اشاعت کے ساتھ ہی اپنے ایکس (سوشل میڈیا) پوسٹ میں کہا ہے کہ سینکڑوں ایرانی بچے امریکی حملوں میں مارے جا چکے ہیں۔
تہران ٹائمز کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا میں بحث شروع ہو گئی ہے، اور صارفین کی جانب سے جذباتی تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ جن بچوں نے ابھی زندگی جینی تھی، وہ کم عمری میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ اکثر نے اس کی ذمہ داری ٹرمپ کے ساتھ میزائل بنانے والوں اور تیکنیکی مدد فراہم کرنے والوں پر عائد کی ہے۔
اکثر صارفین نے اس جنگ کے فوری خاتمے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


