ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

ٹرمپ نے ایران پر حملے کی ذمہ داری اپنے داماد پر ڈال دی!

اشتہار

حیرت انگیز

فلوریڈا (11 مارچ 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران جنگ کے حوالے سے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے حملوں کی ذمہ داری اپنے داماد اور مشیروں پر ڈال دی۔

ایران جنگ 12 ویں روز میں داخل ہو چکی ہے۔ ایران پر امریکی حملوں کے اول روز سے اس کا کریڈٹ لینے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے ایران پر حملوں کی ذمہ داری اپنے داماد اور مشیروں پر ڈال دی ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ایران پر حملے کے لیے انہیں ان کے قریبی مشیروں نے مائل کیا تھا۔

ٹرمپ نے بتایا کہ مذاکرات کار اسٹیو وٹکوف، ان کے مشیر اور داماد جیرڈ کشنر اور وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے انہیں جو بریفنگ دی، اس سے لگا کہ ایران امریکا پر حملے کی تیاری کر رہا ہے اور اگر امریکا پیشگی کارروائی نہ کرتا تو ایران ایک ہفتے کے اندر حملہ کر سکتا تھا۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

امریکی صدر نے بتایا کہ ایران سے متعلق صورتحال تیزی سے ایسے مرحلے پر پہنچ گئی تھی، جس کو انہوں نے پوائنٹ آف نو ریٹرن قرار دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو ہلاک یا زخمی؟ افواہیں جنم لینے لگیں

+ posts

ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

اہم ترین

ریحان خان
ریحان خان
ریحان خان کو کوچہٌ صحافت میں 25 سال ہوچکے ہیں اور ا ن دنوں اے آر وائی نیوز سے وابستہ ہیں۔ملکی سیاست، معاشرتی مسائل اور اسپورٹس پر اظہار خیال کرتے ہیں۔ قارئین اپنی رائے اور تجاویز کے لیے ای میل [email protected] پر بھی رابطہ کر سکتے ہیں۔

مزید خبریں