بدھ, اپریل 22, 2026
اشتہار

ٹرمپ نے ہر روز مہنگے ہوتے تیل کو "معمولی قیمت” قرار دے دیا!

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (10 مارچ 2026): ایران اسرائیل جنگ کے بعد دنیا بھر میں تیل کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں کو امریکی صدر ٹرمپ نے معمولی قیمت قرار دے ڈالا۔

ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملوں اور ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز بند کیے جانے کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اب تک کروڈ آئل کی قیمت 118 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر چکی ہے۔

تیل کی بڑھتی قیمتوں نے دنیا بھر کی معیشت کو متاثر کیا ہے اور مہنگائی کا ایک طوفان آ چکا ہے، جس نے غریب اور متوسط طبقے کی مشکلات کو مزید بڑھا دیا ہے۔

تاہم امریکی صدر کے لیے تیل کی آسمان سے باتیں کرتی قیمت شاید کوئی معنی نہیں رکھتی۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے اس حوالے سے دنیا بھر کی تشویش کو معمولی قیمت کہہ کر ہوا میں اڑا دیا۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا نیٹ ورک "ٹروتھ سوشل” پر عالمی تشویش پر ردِ عمل دیتے ہوئے کہا "تیل کی قلیل مدتی قیمتیں، جو ایران کے ایٹمی خطرے کے خاتمے کے ساتھ ہی تیزی سے نیچے آ جائیں گی، امریکا اور دنیا کی سلامتی و تحفظ کے مقابلے میں ایک بہت ہی معمولی قیمت ہے۔”

 

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں