واشنگٹن (23 مارچ 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے الٹی میٹم واپس لیتے ہوئے ایرانی پاور پر حملے پانچ دن موخر کرنے کا حکم دے دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 دن کیلیے موخر کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ انہوں نے یہ اعلان سوشل میڈیا ایپ ٹروتھ پر کیا۔
اس حوالے سے صدر ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران کے ساتھ بہت اچھے اور نتیجہ خیز مذاکرات ہوئے ہیں اور مشرق وسطیٰ میں تمام مسائل کے مکمل خاتمے پر بات چیت جاری ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کو ایرانی پاور پلانٹس پر حملے 5 دن کے لیے موخر کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ تاہم یہ فیصلہ مذاکرات کی کامیابی سے مشروط ہوگا۔
واضح رہے کہ آبنائے ہرمز کھولنے کے لیے صدر ٹرمپ نے گزشتہ روز ایران کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم دیا تھا اور یہ مہلت منگل کی صبح 5 بجے پوری ہو رہی تھی۔
ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں
تاہم ایران نے اس الٹی میٹم کے جواب میں دھمکی دی کہ اگر ایران کے پاور پلانٹس یا ساحل پر حملے کیے گئے تو خلیج فارس کو مکمل طور پر بند کر دیا جائے گا، جس کی ذمہ داری حملہ کرنے والے دشمنوں پر عائد ہوگی۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


