ہفتہ, اکتوبر 10, 2026
اشتہار

ایران جوابی کارروائی سے باز رہے ورنہ بے مثال طاقت سے حملہ کر دیں گے، ٹرمپ کی وارننگ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (01 مارچ 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو جوابی کارروائی کی صورت میں غیر معمولی طاقت استعمال کرنے کی وارننگ دے دی ہے۔

روئٹرز کے مطابق اتوار کے روز امریکی صدر نے کہا اگر ایران امریکی حملوں کے جواب میں کوئی جوابی کارروائی کرتا ہے تو امریکا اس پر ’’ایسی طاقت سے حملہ کرے گا جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی۔‘‘

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹرتھ سوشل پر ایک پوسٹ میں کہا ’’ایران نے ابھی کہا ہے کہ وہ آج بہت سخت حملہ کرے گا، اس سے بھی زیادہ سخت جتنا اس پر پہلے کبھی نہیں کیا گیا۔‘‘

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

انھوں نے مزید کہا ’’لیکن انھیں ایسا نہیں کرنا چاہیے، کیوں کہ اگر انھوں نے ایسا کیا تو ہم ان پر ایسی طاقت سے حملہ کریں گے جو اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھی گئی!‘‘

ایران نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کی تصدیق کر دی، بدلہ لینے کا اعلان

واضح رہے کہ ایران کے سرکاری میڈیا نے سپریم لیڈر آیت اللہ خامہ ای کو شہید کیے جانے کی تصدیق کر دی ہے اور ان کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کیا ہے، اور ایران میں سات روزہ تعطیل اور 40 دن کے سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق سپریم لیڈر کی شہادت ان کے دفتر میں ہوئی، ایرانی فوج نے اس کا بدلہ لینے کا اعلان کیا، ایرانی جنرل اسٹاف نے کہا کہ امریکا اور اسرائیل کو پچھتانے پر مجبور کر دیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں