ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

دیر ہونے سے پہلے مشرق وسطیٰ کی جنگ روکنا ہوگی، اردوان

اشتہار

حیرت انگیز

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اس سے پہلے بہت دیر ہوجائے مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کو روکنا ہوگا۔

ترک صدر طیب اردوان نے عالمی برادری کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ جنگ جاری رہی تو ناصرف جانی و مالی نقصان میں اضافہ ہوگا بلکہ عالمی معیشت کو بھی اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔

انہوں نے کہا کہ جنگ کے شعلوں کو پورے خطے میں پھیلنے سے پہلے بجھایا جائے۔

ترک صدر نے کہا کہ بڑھتے ہوئے معاشی اخراجات اور انسانی جانوں کا ضیاع پوری دنیا کے لیے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

یہ پڑھیں: ترک صدر اردوان کا نئے ایرانی سپریم لیڈر کیلئے نیک خواہشات کا اظہار

گزشتہ روز ترک صدر رجب طیب اردوان اور ایرانی صدر مسعود پزشکیان کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا تھا، جس میں انھوں نے نئے ایرانی سپریم لیڈر (مجتبیٰ خامنہ ای) کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا۔

اس اہم رابطے میں خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

صدر اردوان نے گفتگو کے دوران واضح کیا تھا کہ ایران کے اندرونی معاملات میں کسی بھی قسم کی بیرونی مداخلت ناقابل قبول ہے، ترکیہ کبھی بھی ایران کے مدمقابل نہیں آئے گا، بلکہ ایک دوست اور پڑوسی ملک کے طور پر ساتھ کھڑا رہے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ صہیونی رجیم (اسرائیل) اور امریکہ، ایران کے اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعلقات خراب کرنا چاہتے ہیں، جس سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں