یو اے ای کا کہنا ہے کہ ایران کو ثالثی کی اجازت دینے کے لیے پڑوسیوں پر حملے روکنا ہوں گے۔
یو اے ای کی اہلکار لانا نسیبہ کا کہنا ہے کہ جنگ کا خاتمہ مذاکرات کے ذریعے ہوگا، پڑوسی ممالک حیران ہیں کہ ایران نے ان پر حملے کیے ہیں۔
لانا نسیبہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ اپنے دور میں ایران کے ساتھ جنگ کا سفارتی نتیجہ نکالیں گے۔
انہوں نے کہا کہ یہ ایک سفارتی حل ہوگا لیکن اس کے لیے اہم لمحہ ہونا چاہیے، حملے کے وقت ثالثی کے بارے میں بات کرنا مشکل ہے۔
یو اے ای اہلکار نے کہا کہ ثالثی تب ہوسکتی ہے جب بندوقیں خاموش ہوجائیں۔
یہ پڑھیں: ایران کے 15 بیلسٹک میزائل تباہ کردیے، یو اے ای وزارت دفاع
گزشتہ دنوں یو اے ای وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ ایران نے مجموعی طور پر 16 میزائل داغے ایک سمندر میں گرا، دفاعی نظام نے 121 ڈرونز کا سراغ لگایا 119 کو مار گرایا ہے۔
یوا ے ای وزارت دفاع نے دو ڈرونز حدود میں گرنے کی تصدیق کردی، ایرانی حملوں کے آغاز سے اب تک 221 بیلسٹک میزائلوں کا سراغ لگایا گیا ہے۔
وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ 205 بیلسٹک میزائل تباہ کیے جاچکے ہیں، مجموعی طور پر اب تک صرف دو بیلسٹک میزائل سرزمین پر گرے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


