ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

یو اے ای نے خلیجی ملکوں پر ایران کے حملوں کو اخلاقی دیوالیہ پن قرار دے دیا

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے خلیجی ملکوں پر ایران کے حملوں کو اخلاقی دیوالیہ پن قرار دے دیا ہے۔

اماراتی صدر کے سینئر سفارتی مشیر انور قرقاش کا کہنا ہے کہ ایران، امریکا، اسرائیل کا سامنا کرنے میں ناکام ہوچکا ہے اور ناکامی کے بعد پڑوسی ملکوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

انور قرقاش کا کہنا ہے کہ پڑوسیوں پر حملے ایران کی فوجی کمزوری، بے بسی اور سیاسی تنہائی کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا پر جھوٹے بیانات دینے سے حقیقت نہیں چھپ سکتی، ایران سمجھداری دکھائے، حملے فوری بند کرکے مذاکرات کی طرف لوٹ آئے۔

یہ پڑھیں: یو اے ای کے فجیرہ آئل ٹرمینل پر ڈرون حملہ، آپریشن معطل

سفارتی مشیر کا کہنا ہے کہ ہم روز ثابت کررہے ہیں کہ ہماری ثابت قدمی جارحیت اور نفرت سے زیادہ مضبوط ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات کی ریاست فجیرہ میں واقع اہم آئل برآمدی مرکز پر ڈرون حملے اور آگ لگنے کے بعد تیل لوڈ کرنے کے بعض آپریشن عارضی طور پر معطل کر دیے گئے ہیں۔

ایران کی پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں موجود امریکی مفادات، جن میں بندرگاہیں، ڈاکس اور فوجی تنصیبات شامل ہیں ان کے جائز اہداف ہیں۔

فجیرہ، جو آبنائے ہرمز سے باہر واقع ہے، متحدہ عرب امارات کے مربن خام تیل کی برآمد کا اہم مرکز ہے۔ یہاں سے روزانہ تقریباً 10 لاکھ بیرل تیل برآمد کیا جاتا ہے جو عالمی طلب کا تقریباً ایک فیصد بنتا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں