تہران (7 اپریل 2026): امریکا اور اسرائیل نے علم دشمنی کی ایک اور مثال قائم کرتے ہوئے ایران کی معروف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی تباہ کر دی۔
امریکا اور صہیونی ریاست ایران پر حملوں میں جنگی جرائم کے مسلسل مرتکب ہو رہے ہیں اور گزشتہ دنوں ایران کی معروف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی یونیورسٹی پر بمباری کرتے ہوئے جامعہ کو تباہ کر ڈالا۔
ایران سے نمائندے ڈاکٹر سید حسن رضا نقوی کے مطابق اسرائیل اور امریکا نے علم دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایران یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کو ٹارگیٹ کیا۔
یہ وہ جامعہ ہے، جس نے ایران کے فضا میں موجود بہت سے سیٹلائٹ تخلیق کیے ہیں۔
اس یونیورسٹی میں صرف ایرانی نہیں بلکہ پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک سے طلبہ آ کر تعلیم حاصل کرتے ہیں۔ اس کے ڈیپارٹمنٹس اور یونیورسٹی نے نہ صرف سیٹلائٹ بلکہ ملکی انڈسٹری کی ترقی میں بھی اپنا بڑا حصہ ڈالا ہے۔
ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں
دشمن ممالک نے چند دن قبل نہ صرف یونیورسٹی کے سیٹلائٹ کا مرکزی ڈیپارٹمنٹ اور الیکٹرک انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کو ٹارگیٹ کیا بلکہ لائبریری اور کلاس رومز کو بھی نشانہ بنایا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


