تہران (22 مارچ 2026): انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن میں ایرانی نمائندے نے بتا دیا ہے کہ بندش کے دوران کون سے جہاز آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق انٹرنیشنل میری ٹائم آرگنائزیشن میں ایرانی نمائندے بحری سلامتی اور جہازوں کے تحفظ کے لیے عالمی بحری تنظیم سے تعاون کے لیے تیار ہیں۔
تاہم بندش کے دوران ابھی صرف دشمن کے علاوہ دیگر جہاز آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں۔
ایرانی نمائندے کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کی بندش کے ذمہ دار ہم نہیں بلکہ موجودہ صورتحال کی وجہ امریکی اور اسرائیلی حملے ہیں۔
دوسری جانب جی سیون ممالک نے ایران سے تمام حملے فوری اور غیرمشروط طور پر روکنے اور عالمی قوانین کی پابندی کا مطالبہ کردیا۔
ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں
برطانیہ، فرانس، جرمنی، اٹلی، نیدرلینڈز، کینیڈا اور جاپان نے ایرانی کارروائیوں کو عالمی امن اور ایندھن سپلائی کیلئے خطرہ قرار دیا اور توانائی منڈی کو مستحکم کرنے اور بحری راستہ کھولنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کھولنے کیلیے ایران کو 48 گھنٹے کا الٹی میٹم
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


