جمعہ, جون 12, 2026
اشتہار

ایران جنگ: دنیا کی بڑی ایئر لائنز کو بڑے بحران کا سامنا

اشتہار

حیرت انگیز

(22 مارچ 2026): ایران جنگ کے اثرات تیزی سے سامنے آ رہے ہیں اور دنیا کی بڑی فضائی کمپنیوں کی مالیت میں ہوشربا کمی واقع ہوئی ہے۔

ایران کی اسرائیل اور امریکا کے خلاف جاری جنگ کے منفی اثرات تیزی سے دنیا کی فضائی کمپنیوں پر مرتب ہو رہے ہیں اور بڑی ایئر لائنز کی مالیت میں ہوشربا کمی سامنے آئی ہے۔

فنانشل ٹائمز کے مطابق ایران جنگ کے آغاز کے بعد سے اب تک دنیا کی 20 بڑی ایئر لائنز کی مالیت میں 53 ارب ڈالرز کی کمی واقع ہوئی ہے اور یہ فضائی انڈسٹری کو کوویڈ 19 کے بعد سب سے بڑا بحران درپیش ہے۔

ایران جنگ اور مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کے باعث خلیج کے اہم ہوائی اڈے متاثر ہوئے ہیں اور ہزاروں پروازیں معطل ہو گئی ہیں جب کہ جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیٹ فیول، جو کہ ایئرلائنز کے اخراجات کا تقریباً ایک تہائی حصہ بنتا ہے، جنگ کے آغاز سے اس کی قیمت دگنی ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں مستقبل میں ہوائی ٹکٹوں کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں

ایئر لائنز نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ایندھن کی ممکنہ قلت اور جاری جنگ کے مالی و آپریشنل اثرات مرتب ہو رہے ہیں اور عالمی ایئر لائن مارکیٹ کی غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہو رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں