اتوار, مئی 10, 2026
اشتہار

ایران کا آبنائے ہُرمز میں بحری مشقوں کے بعد راکٹ لانچ کرنے کا اعلان، ’نوٹم‘ جاری

اشتہار

حیرت انگیز

تہران/واشنگٹن: ایران نے جمعرات کے روز جنوبی علاقوں میں راکٹ لانچ کرنے کے منصوبے کا اعلان کرتے ہوئے ہوا بازوں کے لیے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ایران نے اپنے جنوبی علاقوں میں راکٹ لانچز کے منصوبے کے پیش نظر نوٹم جاری کر دیا، یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب خطے میں امریکی فوجی دباؤ اور ممکنہ فضائی حملوں کے خطرات منڈلا رہے ہیں۔

امریکی فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن کے مطابق، ایران کی جانب سے جاری کردہ یہ نوٹم عالمی وقت کے مطابق صبح 3:30 سے دوپہر 1:30 بجے تک کے لیے نافذ العمل رہے گا۔

خبر ایجنسی کے مطابق جاری کردہ نوٹم میں پائلٹس، فلائٹ عملے اور فضائی حدود استعمال کرنے والے دیگر افراد کو حفاظتی اقدامات اختیار کرنے اور  متعلقہ علاقوں میں محتاط رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یہ الرٹ ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز میں بحری مشقوں کے چند دن بعد اور روس کے ساتھ طے شدہ مشترکہ بحری مشقوں کے موقع پر جاری کیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق صورتحال اس وقت زیادہ تشویشناک ہوگئی ہے جب امریکا نے ایران کے قریب اپنے جنگی جہاز تعینات کر دیے ہیں۔

ہفتے کے آغاز میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے واضح کیا تھا کہ واشنگٹن اس وقت تہران کے ساتھ سفارتی تعلقات جاری رکھنے یا "دیگر آپشنز” پر غور کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ ‘نوٹم’ سسٹم پائلٹس اور فلائٹ عملے کو فضائی حدود میں کسی بھی خطرے یا ہنگامی صورتحال سے متعلق اہم حفاظتی نوٹس فراہم کرتا ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق، امریکی فوج ایران پر ممکنہ حملے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور یہ کارروائی رواں ہفتے کے آخر تک شروع کی جا سکتی ہے۔ تاہم، حتمی فیصلہ ابھی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاس ہے، جنہوں نے تاحال اس حوالے سے کوئی حتمی منظوری نہیں دی۔

وائٹ ہاؤس کو بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ فوجی دستے ہفتے کے اختتام تک کسی بھی آپریشن کے لیے الرٹ ہوں گے۔ ذرائع کے مطابق صدر ٹرمپ نجی گفتگو میں حملے کے حق اور مخالفت، دونوں طرح کے دلائل دے رہے ہیں اور اس سلسلے میں اپنے مشیروں اور اتحادیوں سے مسلسل مشاورت کر رہے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں