ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

ایران کن مقامات سے میزائل اور ڈرون داغ رہا ہے؟ امریکا کا حیران کن دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (8 مارچ 2026): امریکا نے ایران کی جانب سے داغے گئے میزائل اور ڈرون کے مقامات کے حوالے سے حیران کن دعویٰ کرتے ہوئے ایرانی شہریوں کو تنبیہ کر دی۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے ایرانی عوام کیلیے ایک انتباہ جاری کیا جس میں کہا گیا کہ ایران بیلسٹک میزائل اور ڈرون داغنے کیلیے گنجان آباد شہری علاقوں کا استعمال کر کے اپنے شہریوں کو خطرے میں ڈال رہا ہے جس کی وجہ سے یہ علاقے ممکنہ طور پر فوجی اہداف بن سکتے ہیں۔

سینت کام نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ خطرناک فیصلہ ایران میں تمام عام شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالتا ہے کیونکہ فوجی مقاصد کیلیے استعمال ہونے والے مقامات اپنی محفوظ حیثیت کھو دیتے ہیں اور بین الاقوامی قانون کے تحت جائز فوجی اہداف بن سکتے ہیں۔

ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں

ایک امریکی اہلکار نے بتایا کہ امریکی فوج نے ایران کی جانب سے موبائل ڈرون یا بیلسٹک میزائل لانچرز کو گنجان آباد شہری علاقوں میں لے جانے کی کئی مثالیں دیکھی ہیں۔

اس وارننگ میں خاص طور پر دزفول، اصفہان اور شیراز کے نام لیے گئے جہاں ایران نے ڈرون یا میزائل حملوں کیلیے پرہجوم علاقوں کا استعمال کیا ہے۔

اہلکار نے اس بات پر زور دیا کہ اس انتباہ کا یہ مطلب ہرگز نہ لیا جائے کہ امریکی فوج ان مقامات پر حملہ کرنے کی تیاری کر رہی ہے، تاہم اعلامیہ یہ بھی واضح کرتا ہے کہ امریکا ان تنصیبات یا ان کے قریب رہنے والے شہریوں کی حفاظت کی ضمانت نہیں دے سکتا جو فوجی مقاصد کیلیے استعمال ہو رہی ہیں۔

امریکی اہلکار کے مطابق اس وارننگ کا مقصد ایران کو یہ بتانا ہے کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں اور ایرانی عوام کو یہ پیغام دینا ہے کہ آپ کی حکومت یہ سب آپ کے ساتھ کر رہی ہے اور آپ کو خطرے میں ڈال رہی ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں