اتوار, مارچ 15, 2026
اشتہار

ایران پر حملہ ہوا تو دشمن پر جہنم کے دروازے کھول دیں گے، سربراہ پاسداران انقلاب

اشتہار

حیرت انگیز

تہران(22 اکتوبر 2025): سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد پاکپور نے ایران پر میلی آنکھ اٹھانے والوں کو خبردار کردیا۔

ایران کی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف میجر جنرل محمد پاکپور نے خبردار کیا ہے کہ اگر ایران کی خودمختاری یا سلامتی پر کوئی حملہ کیا گیا تو ایران بھرپور اور فیصلہ کن جواب دے گا۔

عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی سے ملاقات کے دوران  انہوں نے کہا کہ اگر ایران کے خلاف کسی قسم کی جارحیت کی گئی تو ہم دشمن کے سامنے جہنم کے دروازے کھول دیں گے۔

جنرل پاکپور نے 12 روزہ جنگ کے دوران ایران کی دفاعی صلاحیت اور عوامی اتحاد کو سراہتے ہوئے کہا کہ دشمن نے ایران کے میزائل سسٹم کو کمزور سمجھا، لیکن ایران نے بھرپور طاقت کے ساتھ دشمن کے اہداف کو نشانہ بنایا۔

انہوں نے کہا کہ دشمن کی جانب سے ایرانی کمانڈروں کو نشانہ بنانے اور داخلی انتشار پھیلانے کی کوششیں ناکام ہوئیں، جس کا سہرا رہبر معظم انقلاب اور عوام کی ہوشیاری کو جاتا ہے۔

سپاہ پاسداران کے سربراہ نے عراق کی جانب سے جنگ کے دوران مخالف گروہوں کو قابو میں رکھنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ سیکیورٹی معاہدوں پر مکمل عملدرآمد کیا جائے، انہوں نے سرحدی علاقوں میں ایک مشترکہ فیلڈ کمیٹی کے قیام کی تجویز دی تاکہ دونوں ممالک کی سلامتی کو یقینی بنایا جا سکے۔

دوسری جانب ملاقات کے دوران عراقی قومی سلامتی کے مشیر قاسم الاعرجی نے ایرانی کمانڈر کو عراق کے صدر اور وزیرِاعظم کی جانب سے سلام پہنچایا اور ایران کے ساتھ سیکیورٹی معاہدوں پر مکمل عملدرآمد کی یقین دہانی کرائی۔

انہوں نے کہا کہ ایران کی سلامتی، عراق کی سلامتی ہے، عراق کی سرزمین کو ایران کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی، الاعرجی نے دونوں ممالک کے درمیان ایک مشترکہ کمیٹی کے قیام کا اعلان کیا جو سیکیورٹی معاہدوں پر عملدرآمد اور سرحدی علاقوں میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کی نگرانی کرے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں