تہران (18 اپریل 2026): ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے قوم اور ایرانی فوج کے نام پیغام میں کہا ہے کہ امریکا اور اسرائیل کا خیال تھا دو تین روز میں ہمارا کام تمام کر دیں گے، لیکن قوم نے بتایا کہ ایران کو ہرانا اتنا آسان نہیں ہے۔
سرکاری ٹی وی سے بات کرتے ہوئے مسعود پزشکیان نے کہا میں سب سے پہلے اپنے جنگجوؤں کا شکریہ ادا کرتا ہوں، اور پھر ایرانی عوام کا جنھوں نے ملک کے ساتھ اظہار یکجہتی کر کے پوری دنیا کے لیے مثال قائم کی ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا یہ مناظر اے آئی سے بنائے گئے ہیں، انھیں یقین ہی نہیں آ رہا تھا کہ لوگ اپنے ملک اور نظام کے دفاع کے لیے اس طرح نکل رہے ہیں۔ انھوں نے کہا امید ہے جنگ کے بعد کی مشکلوں سے بھی باعزت طریقے سے باہر نکل آئیں گے۔
یورینیم ہماری سرزمین جتنا مقدس ہے، کہیں منتقل نہیں ہوگا، ایران
واضح رہے کہ پاکستان کی ثالثی کے بعد ایران نے آبنائے ہرمز کھول دی ہے، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے دورہ تہران میں یہ بڑی کامیابی سامنے آئی، لبنان اسرائیل جنگ بندی کے بعد امریکا ایران معاہدے میں دوسری سب سے بڑی رکاوٹ بھی دور ہو چکی ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے ایکس پر یہ خوش خبری دی۔
انھوں نے لکھا لبنان میں جنگ بندی کے تناظر میں آبنائے ہرمز مکمل کھولی جا رہی ہے، تمام تجارتی جہازوں کی آمد و رفت ہو سکے گی، جہازوں کو پہلے سے اعلان کردہ مربوط راستے پر سفر کرنا ہوگا، ایران نے پہلے سے ہی جہازوں کے گزرنے کی جگہیں بتا دی ہیں۔ صدر ٹرمپ نے بھی اس پر ایران کا شکریہ ادا کیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


