ہفتہ, جون 13, 2026
اشتہار

ایران کی فوج نے ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کے دعوے کو مسترد کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (25 مارچ 2026): ایران کی مسلح افواج نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے مذاکرات کے دعوے کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے اسے حقیقت کے منافی قرار دے دیا ہے۔

فارس نیوز کے مطابق خاتم الانبیاء ہیڈکوارٹرز کے ترجمان لیفٹیننٹ کرنل ابراہیم ذوالفقاری نے امریکی دعوؤں پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ کیا امریکا کے اندرونی اختلافات اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ وہ اب خود سے ہی مذاکرات کر رہا ہے؟ انہوں نے واضح کیا کہ امریکا کو اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیے اسے کسی فرضی معاہدے کا نام نہیں دینا چاہیے۔

ترجمان ابراہیم ذوالفقاری نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جب تک ایران کی مرضی پوری نہیں ہوتی اور عالمی مارکیٹ میں تیل کی پرانی قیمتیں بحال نہیں ہوتیں، تب تک پرانا نظام واپس نہیں آئے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حالات کی بہتری صرف اسی صورت میں ممکن ہے جب ایران کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی کا خیال امریکی حکام کے ذہنوں سے مکمل طور پر ختم ہو جائے۔

ایران کی جانب سے پیغام دیا گیا ہے کہ ان کا پہلے دن سے ایک ہی موقف ہے کہ ایرانی عوام اور قیادت امریکی پالیسیوں کے ساتھ کبھی نہیں چل سکتے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ARY News (@arynewstv)

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں