ہفتہ, اپریل 11, 2026
اشتہار

ایرانی میزائل لانچرز کی تلاش بند نہیں کریں گے، سینٹکام

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (10 مارچ 2026): امریکی سینٹکام نے ایران پر حملے کی 10 دن کی تفصیلات جاری کر دیں۔

سینٹکام کا کہنا ہے کہ ایران میں دس دنوں میں 5 ہزار سے زائد اہداف کو نشانہ بنایا گیا، ایرانی بحریہ کے 50 سے زائد جہاز تباہ یا شدید نقصان کا شکار ہوئے ہیں، خطرہ بننےوالے مقامات کو ترجیحی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔

سینٹ کام نے ایکس پر ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا ایرانی میزائل لانچرز کی تلاش بند نہیں کریں گے، جیسے ہی ایرانی میزائل لانچرز ملیں گے، ہم انھیں تباہ کر دیں گے۔

سینٹکام نے کہا بی 1، بی 2 اور بی 52 اسٹریٹجک بمبار طیاروں سے حملے کیے گئے، ایم 142 ہائی موبلٹی آرٹلری راکٹ سسٹم استعمال کیے گئے، ایم کیو 9 ریپر ڈرونز اور لوکس ڈرونز سے نگرانی اور حملے جاری ہیں۔

اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں

مزید بتاتے ہوئے سینٹ کام نے کہا ایران میں نشانہ بنائے گئے اہم اہداف میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز شامل ہیں، پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹرز، ایرانی انٹیلی جنس مراکز، فضائی دفاعی نظام کو نشانہ بنایا گیا۔ ایرانی بحریہ کے جہازوں کے ساتھ آبدوزوں کو بھی نشانہ بنایا۔ اینٹی شپ میزائل سائٹس اور فوجی مواصلاتی نظام تباہ کر دیا۔ بیلسٹک میزائل اورڈرون بنانے والی تنصیبات پر حملے کیے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں