منگل, مارچ 17, 2026
اشتہار

ایران نے اپنے میزائل پروگرام پر سمجھوتہ کرنے سے انکار کر دیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (11 فروری 2026): ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر علی شمخانی نے امریکا کو واضح پیغام دیا ہے کہ ایران اپنے میزائل پروگرام پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا۔

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق علی شمخانی نے یہ بیان اسلامی انقلاب کی 47ویں سالگرہ پر منعقدہ ایک تقریب کے دوران دیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ کا میزائل پروگرام ناقابل ڈیل ہے۔

گزشتہ ہفتے عمان میں امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والے بالواسطہ مذاکرات کا پہلا دور کسی اہم پیشرفت کے بغیر ختم ہوگیا تھا۔ تہران چاہتا ہے کہ مذاکرات صرف جوہری مسائل تک محدود رہیں لیکن امریکا اس کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور علاقائی اتحادوں کو بھی ایجنڈے میں شامل کرنے پر زور دے رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایران کے تباہ کن میزائلوں پر ایک نظر

تہران سے رپورٹنگ کرتے ہوئے الجزیرہ کے صحافی علی ہاشم نے بتایا کہ ایرانی کہہ رہے ہیں کہ ہم جوہری معاملے پر بات کرنے کیلیے تیار ہیں لیکن بیلسٹک میزائلوں پر نہیں، امریکہ کیلیے یہ ایک بڑا مسئلہ ہے۔

امریکا اور ایران مذاکرات کے اگلے دور پر غور کر رہے ہیں تاہم ابھی تک کسی تاریخ کا اعلان نہیں کیا گیا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان مذاکرات کے حوالے سے ملے جلے ردعمل کا اظہار کیا۔ ایک طرف انہوں نے پہلے اس کو بہت اچھا قرار دیا تو دوسری طرف یہ دھمکی بھی دی کہ اگر ایران امریکی مطالبات پورے نہیں کرتا تو فوجی کارروائی کی جا سکتی ہے۔

واضح رہے کہ ایرانی صدر مسعود پزیشکیان نے آج اپنے ایک بیان میں کہا کہ ایران اپنے جوہری پروگرام کے پرامن ہونے کو ثابت کرنے کیلیے تیار ہے لیکن وہ ناجائز مطالبات کے سامنے سر تسلیم خم نہیں کرے گا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں