جمعہ, اپریل 10, 2026
اشتہار

ایران نے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے

اشتہار

حیرت انگیز

تل ابیب: اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایران نے اسرائیل پر مزید میزائل داغ دیے ہیں، دفاعی نظام ایرانی میزائلوں کو ناکارہ بنا رہا ہے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے بعد شہریوں کو پناہ گاہوں میں جانے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

دوسری جانب ایران کے دارالحکومت تہران میں بھی دوبارہ دھماکے سنے گئے ہیں۔

خبر ایجنسی کے مطابق زوردار دھماکے ہوئے ہیں تاہم واضح نہیں ہو سکا ہدف کیا ہے۔

اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ نئے حملوں میں ایرانی ملٹری کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا ہے، پاسداران انقلاب کے ہیڈکوارٹرز پر بھی بمباری کی گئی ہے۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ درجنوں ایرانی ملٹری کمانڈ سینٹرز کو نشانہ بنایا گیا ہے جب کہ پاسداران انقلاب کے ایئرفورس کمانڈ سینٹر کو نشانہ بنایا گیا ساتھ ہی ایران میں وزارت داخلہ کے ہیڈکوارٹرز پر بھی نئے حملے کیے گئے۔

ایرانی حکام اور میڈیا نے نئے حملوں کے والے سے فی الحال کوئی ردعمل جاری نہیں کیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اعلان کیا ہے کہ تہران میں حملے بڑھیں گے۔ نیتن یاہو نے آئندہ دنوں میں تہران پر فضائی حملے تیز کرنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی فوج ایران کے خلاف اپنی مہم میں ”ابھی مکمل طاقت“ سے نہیں ہے۔

ایران، اسرائیل اور امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق ایرانی فوج نے آج ملک بھر میں 10 جدید ڈرونز گرانے کا اعلان کیا ہے جس کے بعد اب تک مار گرائے گئے ڈرونز کی کل تعداد 22 ہوگئی ہے۔

اب تک 560 امریکی فوجی مارے جا چکے، ایرانی فوج کا دعویٰ

ایرانی حکام نے واضح کیا ہے کہ یہ وقت بھرپور مزاحمت کا ہے، ہم ہر ممکن طاقت کے ساتھ جوابی وار کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں اور ہم نے ابھی تک اپنی سب سے طاقتور فوجی صلاحیتیں بشمول بعض جدید میزائل سسٹم استعمال ہی نہیں کیے۔

انہوں نے امریکا اور اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں دشمن کو اس کی بھاری قیمت چکانی پڑے گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں