پیر, جون 8, 2026
اشتہار

ایران نے آبنائے ہرمز میں کنٹرول زون قائم کر دیا، بحری جہازوں کیلیے پیشگی اجازت لازمی قرار

اشتہار

حیرت انگیز

تہران(21 مئی 2026): ایران نے دنیا کی اہم ترین آبی گزرگاہ آبنائے ہرمز میں بحری نقل و حرکت پر نگرانی مزید سخت کرتے ہوئے ایک نیا کنٹرولڈ میری ٹائم زون قائم کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔

ایران کی خلیج فارس اسٹریٹ اتھارٹی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری کردہ ایک پوسٹ میں بتایا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز کے مخصوص حصے کو باضابطہ طور پر کنٹرول زون میں شامل کر لیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ام القوین سے قشم جزیرے تک سمندری حدود کی ایک نئی لائن متعین کی گئی ہے۔

نئے قوانین کے تحت اس متعین کردہ راستے اور حدود سے گزرنے والی تمام بحری ٹریفک اور تجارتی جہازوں کے لیے لازمی ہوگا کہ وہ سفر سے قبل متعلقہ ایرانی حکام سے رابطہ کریں اور باقاعدہ اجازت نامہ حاصل کریں۔

اس سے قبل ایران کی پاسدارانِ انقلاب آبنائے ہرمز پر انتظامی اختیار کیلئے پرشین گلف اسٹریٹ اتھارٹی کے قیام کا اعلان کرچکی ہے۔

پاسدارانِ انقلاب کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے اس آبی راستے میں بحری ٹریفک کا انتظام سنبھالنے کے بعد آبنائے ہرمز سے گزرنے والی تمام فائبر آپٹک کیبلز ایران کی نگرانی، اجازت نامے اور ٹول فیس کے دائرہ اختیار میں ہوں گی۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں