تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایران کی جوہری تنصیب کے قریب دھماکا

تہران: ایران کے شہر نطنز میں جوہری سائٹ کے قریب ایک زور دار دھماکے کی آواز سنی گئی۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایرانی خبررساں ایجنسیوں کا کہنا ہے کہ شہر نطنز کے قریب ایک بڑے دھماکے کی اطلاع ہے جہاں جوہری مقامات ہیں لیکن اس واقعے کی کوئی سرکاری وضاحت نہیں آئی ہے۔

مقامی ذرائع نے نطنز میں دھماکے کی آواز سننے کی اطلاع دی ہے، دھوئیں کے بادل آسمان میں دکھائی دئیے۔

ابھی تک کسی سرکاری ذریعے نے اس رپورٹ کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے، دھماکے کی آواز سنی گئی جس کے ساتھ آسمان پر تیز روشنی بھی تھی۔

گورنر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ اس بارے میں کوئی صحیح تفصیلات دستیاب نہیں ہیں۔

ایران کے شہر میں ہونے والے دھماکے میں فوری طور پر کسی جانی یا جوہری تنصیبات کو نقصان پہنچنے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گذشتہ سال جولائی میں بھی نطنز جوہری پلانٹ میں ہونے والے دھماکے میں جوہری تنصیبات کو جزوی نقصان پہنچا تھا اور بعد ازاں ایرانی حکام نے تصدیق کی تھی یہ واقعہ تخریب کاری کا نتیجہ تھا۔

Comments

- Advertisement -