ہفتہ, اپریل 18, 2026
اشتہار

ایرانی صدر نے پڑوسی ممالک پر حملوں پر معافی مانگ لی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران(7 مارچ 2026): ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے ملک کی خارجہ اور دفاعی پالیسی میں بڑی تبدیلی کا اعلان کرتے ہوئے ہمسایہ ممالک کو یقین دہانی کرائی ہے کہ اب انہیں نشانہ نہیں بنایا جائے گا۔

ایرانی میڈیا اور عالمی خبر رساں ادارے ‘الجزیرہ’ کے مطابق ایرانی صدر نے واضح کیا ہے کہ ایران کی عبوری قیادت نے ہمسایہ ممالک پر حملے نہ کرنے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ صدر مسعود پیزشکیان نے حالیہ دنوں میں ہونے والے حملوں پر ہمسایہ ممالک سے معذرت بھی کی ہے۔

اپنے بیان میں ایرانی صدر نے خبردار کیا کہ ہمسایہ ممالک صرف اسی صورت میں نشانہ بنیں گے جب ان کی سرزمین ایران کے خلاف حملے کے لیے استعمال ہو گی۔

ایرانی صدر نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ اگر کسی ہمسایہ ملک سے ایران پر حملہ کیا گیا تو اس کا بھرپور جواب دیا جائے گا، تاہم اس کے علاوہ کسی بھی ملک کی خود مختاری کو نقصان نہیں پہنچایا جائے گا۔

ایران کے خلاف کارروائی مکمل کرنے میں کتنا وقت لگے گا؟ وائٹ ہاؤس نے بتا دیا

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں