ہفتہ, فروری 14, 2026
اشتہار

ایران نے جوہری معاہدے پر بات کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے، ڈونلڈ ٹرمپ

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (12 جنوری 2026): ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے امریکا سے جوہری معاہدے پر بات کرنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

واشنگٹن ڈی سی جاتے ہوئے اتوار کے روز طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے جوہری معاہدے پر بات کرنے کے لیے رابطہ کیا، وہ مذاکرات کرنا چاہتا ہے، ہم ان سے بات کر سکتے ہیں، ملاقات کا انتظام کیا جا رہا ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران نے ایک دن پہلے امریکا سے رابطہ کیا اور جوہری معاہدے پر مذاکرات کی تجویز پیش کی، ممکن ہے ہم ان سے ملاقات کریں، لیکن جو کچھ ہو رہا ہے اس کی وجہ سے ہمیں ملاقات سے پہلے کوئی کارروائی کرنا پڑ سکتی ہے۔

ایران میں انٹرنیٹ بحال کرنے کے لیے ایلون مسک سے بات کا ارادہ ہے، ٹرمپ

ٹرمپ کا یہ غیر متوقع بیان ایسے وقت سامنے آیا ہے جب ایران میں احتجاجی مظاہرے شدت اختیار کر رہے ہیں، ہلاکتوں کی تعداد بڑھ رہی ہے اور امریکا تہران کے خلاف فوجی کارروائی پر غور کر رہا ہے۔

ٹرمپ نے کہا ’’ایران کے خلاف مختلف آپشنز پر غور کر رہے ہیں، جن میں فوجی کارروائی بھی شامل ہے، ہم ایرانی اپوزیشن لیڈروں کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ایران میں انٹرنیٹ کی بحالی کے بارے میں مسک سے بات کریں گے، کیوں کہ ایلون مسک اس کام میں ماہر ہیں، ان کی کمپنی بہترین ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں