تازہ ترین

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

‘ایران 90 فیصد تک یورینیم افزودگی کی صلاحیت رکھتا ہے’

صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران 90 فیصد تک یورینیم افزودگی کی صلاحیت رکھتا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر حسن روحانی کا یہ بیان نطنز سائبر حملے کے بعد آیا ‏ہے۔ ایران نے جوہری تنصیب نطنز پر ہونے والے حملے کا ذمہ دار اسرائیل کو قرار دیتے ہوئے بدلہ ‏لینے کا اعلان کیا تھا۔

حملے کے جواب میں صدر حسن روحانی نے یورینیم کی افزودگی 60 فیصد بڑھانے کا اعلان کر ‏رکھا ہے۔ ٹی وی پر نشر ہونے والے خطاب میں حسن روحانی نے کہا کہ ایران 90 فیصد تک یورینیم ‏افزودگی کی صلاحیت رکھتا ہے۔ ‏

انہوں نے کہا کہ اگر آج ہم چاہیں تو 90 فیصد تک یورینیم افزودگی بڑھا سکتے ہیں لیکن ہم نے ‏پہلے دن سے اپنے الفاظ پر عمل پیرا ہیں کہ ہماری جوہری سرگرمیاں پُر امن ہیں ہم ایٹم بم حاصل ‏کرنے کی کوشش نہیں کر رہے ہیں۔

حسن روحانی نے کہا کہ یورپ اور امریکا کا ایرانی ایٹمی پروگرام پر خدشات کا اظہار کرنا ان کی ‏غلطی ہے ہمارا جوہری پروگرام پُرامن ہے، امریکا و جوہری معاہدے میں شامل دیگر ممالک کے پاس ‏ایک ہی راستہ ہے کہ وہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد بائیس اکتیس پر پوری طرح ‏عملدرآمد کرے۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہوتا ہے تو ایران بھی معاہدی کی پاسداری کرے اور بغیر کسی تاخیر کے ‏سمجھوتے پر مکمل عملدرآمد بحال کر دے گا۔

Comments

- Advertisement -