پیر, مارچ 16, 2026
اشتہار

’’فیصلے مذہبی بنیادوں پر ہونے کی وجہ سے ایران کے ساتھ کوئی کامیاب معاہدہ نہیں کر سکا‘‘

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن (16 فروری 2026): امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے ایران کے ساتھ جوہری مذاکرات کو پیچیدہ قرار دیا ہے اور کہا کہ امریکا کوشش کر رہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل ہو جائے۔

مارکو روبیو نے کہا کہ تہران کے ساتھ مذاکرات پیچیدہ ہیں، ایران میں جغرافیائی اور سیاسی فیصلے مذہبی بنیادوں پر کیے جاتے ہیں، اور اب تک کوئی بھی ایران کے ساتھ کامیاب معاہدہ نہیں کر سکا، لیکن ہم کوشش کریں گے۔

وزیر خارجہ نے کہا امریکا کوشش کر رہا ہے کہ ایران کے ساتھ ڈیل ہو جائے، اسٹیو وِٹکوف اور جیرڈ کشنر اہم ملاقاتیں کریں گے، دیکھتے ہیں ایران سے مذاکرات کا کیا نتیجہ نکلتا ہے۔

ہفتے کو بلومبرگ کے ساتھ ایک انٹرویو میں مارکو روبیو نے کہا تھا کہ صدر ٹرمپ نے کہا ہے کہ ان کی ترجیح ایران کے ساتھ معاہدہ کرنا ہے، ایسا کرنا بہت مشکل ہے لیکن وہ کوشش کرنے جا رہے ہیں اور ہم ابھی یہی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ٹرمپ ایک ایسے صدر ہیں جو کسی سے بھی ملنے کو تیار ہیں۔

ٹرمپ تہران پر اسرائیلی حملوں کی حمایت کریں گے، سی بی سی رپورٹ میں انکشاف

انھوں نے کہا کہ میں یہ اعتماد سے کہہ سکتا ہوں کہ اگر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کل کہا کہ وہ صدر ٹرمپ سے ملنا چاہتے ہیں تو صدر ان سے بھی ملاقات کر لیں گے، اس لیے نہیں کہ وہ آیت اللہ سے متفق ہیں بلکہ اس لیے کہ وہ سمجھتے ہیں کہ آپ دنیا کے مسائل کو اسی طریقے سے حل کرتے ہیں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں