تازہ ترین

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

ایران نے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیشکش کردی

تہران : ایران نے مسئلہ کشمیر پر پاکستان اور بھارت کو ثالثی کی پیشکش کردی۔

ایرانی وزیر خارجہ نے بھارت پاکستان کے مابین بہتر تعلقات کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کشمیر مسئلے کو حل کرنے کیلئے ثالثی کی پیشکش کی اور کہا کہ  جنوبی ایشیا کے خطے میں بھارت پاکستان کے درمیان بہتر تعلقات لازمی ہے او ایسا تب ہی ممکن ہو سکتا ہے جب دونوں ممالک اپنے پیچیدہ اور دیریانہ مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدگی کا مظاہرہ کرے۔

ایرانی وزیر خارجہ محمدجواد ظریف نے کہا کہ ایران کے پاکستان اور بھارت کے ساتھ بہترین تعلقات ہیں، ایران بھارت اور پاکستان سے اپنا رشتہ ختم نہیں کرنا چاہتا۔

جواد ظریف نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت چاہیں تو ایران مسئلہ کشمیر پر دونوں ممالک میں ثالثی کیلئے تیار ہے۔


مزید پڑھیں : مقبوضہ کشمیر میں مظالم قابلِ مذمت ہیں، ایرانی سفیر


انہوں نے کہاکہ پاکستان اور بھارت کیلئے نیک خواہشات رکھتے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان اچھے تعلقات کے خواہاں ہیں۔

واضح رہے کہ ایران کی جانب سے پاکستان اور بھارت کے درمیان مسئلہ کشمیر پر مصالحت  کی پیش کش ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کی جانب سے وزیراعظم کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز ہارٹ آف ایشیا کانفرنس میں شرکت کے لیے بھارت میں موجود ہیں۔

Comments

- Advertisement -