تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

ایران میں اربوں بیرل تیل کے مزید ذخائر دریافت

تہران : ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ ایران میں نئی آئل فیلڈ دریافت ہوئی ہے جس میں 53 ارب بیرل خام تیل موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایران کے مجموعی طور پر تصدیق شدہ تیل کے ذخائر 150 ارب بیرل ہیں جبکہ ایران میں مزید ایک نئی آئل فیلڈ دریافت ہوئی ہے جو کل تیل کا ایک تہائی حصّہ ہے۔

صدر حسن روحانی کے مطابق یہ آئل فیلڈ مغربی صوبے خوزستان میں واقع ہے جس کا رقبہ 2400 مربع کلومیٹر ہے۔

واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری تنازعہ کے باعث امریکا کی جانب سے ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد ہیں جس کی وجہ سے ایران کو عالمی منڈی میں تیل فروخت کرنے میں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

صدر حسن روحانی نے ایران کے شہر یزد میں خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ تیل کا یہ ذخیرہ زمین میں 80 میٹر کی گہرائی پر ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک بڑی آئل فیلڈ ہے جو بوستان سے اومیدیاہ تک 2400 مربع کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ اھواز میں ایران کی سب سے بڑی آئل فیلڈ 65 ارب بیرل کی ہے جس کے بعد یہ دوسری بڑی آئل فیلڈ ہوسکتی ہے۔

خیال رہے کہ اھواز بھی ایران کے مغربی صوبے خوزستان میں واقع ہے۔

ایران تیل پیدا کرنے والے دنیا کے بڑے ممالک میں شامل ہے جو سالانہ اربوں ڈالر کا تیل برآمد کرتا ہے اور ایران کے تیل کے ذخائر دنیا میں چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ خلیج میں ایک بڑی آئل فیلڈ ایران اور قطر کے درمیان مشترک ہے۔

اِس آئل فیلڈ سے تیل نکالنے کی شرح میں صرف ایک فیصد اضافے سے ایران کو تیل سے حاصل ہونے والی آمدن 32 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

Comments

- Advertisement -