ہفتہ, دسمبر 7, 2024
اشتہار

ایران نے ایک بار پھر ‘مغرب’ کو خبردار کردیا

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی نے انکشاف کیا ہے کہ ملک میں ہونے والے حالیہ فسادات میں مغربی ممالک اور ان کے بلوائی ملوث ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دارالحکومت تہران میں آبان ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے مغربی ممالک کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔

ایرانی صدرنے کہا کہ امریکی صدر نے پریشان خیالی میں بیان دیا کہ وہ ایران کی آزادی کے خواہاں ہیں، بائیڈن! ایران 43 سال پہلے آزاد ہوکر آپ کی قید سے نکلا تھا اس کے بعد پھر ہم کبھی آپ کی دودھ کی گائے نہیں بنیں گے۔

- Advertisement -

صدر رئیسی نے کہا کہ ایران میں نوجوان نسل کا امریکا کے بارے میں وہی نظریہ رکھتا ہے جو انقلاب کے وقت ان کے آباؤاجداد رکھتے تھے۔

انہوں نے ایران میں حالیہ فسادات میں مغربی ممالک کی طرف سے فسادیوں اور بلوائیوں کی حمایت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک ان کی پابندیوں اور دھمکیوں سے خوفزدہ نہیں ہوگا۔

ایرانی صدر نے امریکا اور اس کے حواری طاقتوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ واقعی سوچتے ہیں کہ آپ کی دھمکیوں اور پابندیوں سے ہمیں روک دیا جائے گا؟ آپ ایرانی قوم کی تحریک کی رفتار کو کم کرنا چاہتے ہیں تاہم یہ صرف ایک خواب ہے! ہمارے مرد اور عورتیں آپ کے مذموم خوابوں کو پورا نہیں ہونے دیں گے۔

آیت اللہ رئیسی نے مزید کہا کہ امریکا نے ایران کی سلامتی، امن اور طاقت و اقتدار کو نشانہ بنایا ہے، دشمن نے خود اعتمادی کو نشانہ بنایا، جو بھی بدامنی کی طرف قدم بڑھا رہا ہے اسے معلوم ہونا چاہیے کہ وہ انقلاب اسلامی کے دشمنوں کی طرف قدم بڑھا رہا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں