تہران (6 مارچ 2026): ایران کی پاسداران انقلاب نے نئے تباہ کن میزائل کے ساتھ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 22ویں لہر کے آغاز کا اعلان کر دیا جس کا مقصد اسرائیل اور امریکی فوجی اڈوں کو بھاری نقصان پہنچانا ہے۔
ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاسداران انقلاب نے خرم شہر 4، خیبر اور فتح میزائل کے ساتھ آپریشن وعدہ صادق 4 کی 22ویں لہر کا آغاز کیا۔ ایک اعلیٰ ایرانی عہدیدار نے انکشاف کیا کہ ایران نے اب تک زیادہ تر ایک دہائی پرانے میزائل استعمال کیے اور وہ طویل جنگ کیلیے نئے جدید ہتھیار تیار کر رہا ہے۔
پاسداران انقلاب کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق اس آپریشن کا آغاز جمعہ کی سہ پہر ’یا حسین ابن علی (ع)‘ کے نام سے ہوا۔
Watch: Iran launches Khorramshahr‑4, Kheibar, and Fattah missiles
In the 22nd wave of Operation True Promise 4, Iran fired missiles in a retaliatory strike against the US‑Israeli targets.
Follow: https://t.co/LWoNSpkc2J pic.twitter.com/9qvt58Iptk
— Press TV 🔻 (@PressTV) March 6, 2026
بیان میں کہا گیا کہ اس لہر میں خلیج فارس سے لے کر تل ابیب تک امریکی اور صہیونی حکومت کے ٹھکانوں کو خیبر، خرم شہر-4 اور فتح میزائلوں سے نشانہ بنایا گیا۔
ایران اسرائیل امریکا جنگ سے متعلق تمام خبریں
مزید بتایا گیا کہ داغے گئے میزائل میں سے ایک انتہائی وزنی خرم شہر-4 تھا جو 2 ٹن وزنی وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور اس کی رفتار(Mach 14) سے زیادہ ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق خلیج فارس کے ممالک میں قائم امریکی اور صہیونی اڈوں، تل ابیب، بن گوریان ایئرپورٹ اور حیفہ کے فوجی مراکز کو نئے اقسام کے میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں


