بدھ, فروری 11, 2026
اشتہار

ایران نے پانچ گھنٹے بعد فضائی حدود کھول دی

اشتہار

حیرت انگیز

تہران(15 جنوری 2026): ایران نے پانچ گھنٹے بعد فضائی حدود کھول دی، جس کے بعد مقامی اور بین الاقوامی پروازیں شروع ہوگئیں۔

گزشتہ رات کو ایران نے اپنی فضائی حدود ہر قسم کی پروازوں کیلئے بند کردی تھی، صرف بین الااقوامی پروازوں کو اجازت کے ساتھ فضائی حدود استعمال کرنے دی جائے گی۔

ادھر ایران میں سیکیورٹی صورتحال کے سبب امریکا کے بعد اسپین، پولینڈ اور اٹلی نے اپنے شہریوں کو ایران فوری چھوڑنے کی ہدایت کی ہے۔

اٹلی کی وزارتِ خارجہ کے مطابق ایران میں تقریباً چھ سو اطالوی شہری موجود ہیں، جن میں سے اکثریت دارالحکومت تہران میں مقیم ہے۔ دوسری جانب پولینڈ کی وزارتِ خارجہ نے بھی سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے شہریوں کو کہا ہے کہ فورا ایران چھوڑ دیں۔

دوسری جانب واشنگٹن پوسٹ کا کہنا ہےکہ اسرائیل اور ایران نے ایک دوسرے کو خفیہ پیغامات بھیجے، یقین دہانی کرائی کہ دونوں ایک دوسرے پر پہلے حملہ نہیں کریں گے، روس نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔

ایران پر عنقریب حملہ ہوسکتا ہے، برطانوی خبر رساں ادارہ

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں