بدھ, مئی 20, 2026
اشتہار

ایرانی ٹیم فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کرے گی یا نہیں؟ صدر جیانی نے بتادیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(16 اپریل 2026): فیفا کے صدر جیانی انفینٹینو نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری جنگ کے باوجود ایران 2026 کے ورلڈ کپ میں "یقینی طور پر” شرکت کرے گا۔

ایران نے مارچ 2025 میں ایشیا کی بہترین ٹیموں میں شامل ہو کر ورلڈ کپ 2026کے لیے کوالیفائی کیا تھا تاہم امریکا کے ساتھ جاری کشیدگی کے باعث اس کی شرکت پر سوالات اٹھ رہے تھے۔

براڈکاسٹر سی این بی سی کے زیر اہتمام ایک اقتصادی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جیانی انفانٹینو نے واضح کیا کہ کھیل کو سیاست سے الگ رکھا جانا چاہیے، انہوں نے کہا کہ ایران یقینی طور پر امریکا آ رہا ہے، ہمیں امید ہے کہ تب تک صورتحال پرامن ہو جائے گی، جس سے یقیناً مدد ملے گی۔

فیفا کے صدر نے جون میں امریکا میں شیڈول ٹیم کے میچوں کے حوالے سے کہا ایران کو آنا ہے، وہ اپنے عوام کی نمائندگی کرتے ہیں، انہوں نے کوالیفائی کیا ہے اور کھلاڑی کھیلنا چاہتے ہیں۔

ایران کا امریکا میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ سے دستبرداری پر غور

انفینٹینو نے اسی طرح کے خیالات کا اظہار مارچ میں ترکی کے شہر انطالیہ میں ایران اور کوسٹاریکا کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچ کے دوران بھی کیا تھا، تاہم  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس سے قبل خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ایرانی کھلاڑی امریکا میں محفوظ نہیں ہوں گے۔

شیڈول کے مطابق ایران گروپ جی کے اپنے تینوں میچز امریکا میں کھیلے گا جن میں سے دو لاس اینجلس اور ایک سیاٹل میں ہوگا، جبکہ ٹورنامنٹ کے دوران ان کا بیس کیمپ ٹوسان، ایریزونا میں ہوگا۔

واضح رہے کہ امریکا، کینیڈا اور میکسیکو کی مشترکہ میزبانی میں ہونے والے اس عالمی ٹورنامنٹ میں ایران کی شرکت 28 فروری کو امریکا اور اسرائیل کی جانب سے شروع کیے گئے تنازع کے بعد شکوک و شبہات کا شکار ہو گئی تھی۔

ایران نے مقابلے کے بائیکاٹ کا امکان ظاہر کیا تھا اور بعد ازاں فیفا سے اپنے میچز امریکا سے میکسیکو منتقل کرنے کی درخواست کی تھی، جسے عالمی ادارے نے مسترد کر دیا، ورلڈ کپ 11 جون سے شروع ہو رہا ہے۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں