اتوار, اگست 16, 2026
اشتہار

جے ڈی وینس کا ایران کے مستقبل سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا

اشتہار

حیرت انگیز

واشنگٹن(یکم جولائی 2026): امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ مذاکرات کی ناکامی سے امریکا کو نقصان نہیں ہوگا، صدر ٹرمپ ایرانی حملے کا جواب فوجی کارروائی سے دیں گے۔

امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے فوکس نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات ناکام ہونے کی صورت میں بھی امریکا کو کوئی نقصان نہیں ہوگا اور اس کی پوزیشن مستحکم رہے گی۔ تاہم، امریکا کی یہ خواہش ضرور ہے کہ یہ مذاکرات کامیاب ہو جائیں۔

نائب صدر نے خبردار کیا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی واضح کر چکے ہیں کہ اگر آبنائے ہرمز میں کوئی بھی ایرانی حملہ ہوا تو اس کا جواب بھرپور فوجی کارروائی کی صورت میں دیا جائے گا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر مذاکرات کامیاب ہو جاتے ہیں تو اس کے نتیجے میں ایران مستقل طور پر تبدیل ہو جائے گا۔

جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ایرانی نظام کے اندر کچھ لوگ ایسے ہیں جو اپنی سینتالیس سالہ پالیسی کو ایک غلطی سمجھتے ہیں اور اب ملک میں تبدیلی چاہتے ہیں۔ ایران میں جہاں ایک طرف تبدیلی کے حامی لوگ موجود ہیں، وہیں دوسری طرف سخت گیر عناصر بھی اس کی مزاحمت کر رہے ہیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ امریکا ایران کے بیانات کو نہیں بلکہ اس کے عملی اقدامات کو اہمیت دیتا ہے، اور فی الحال ایران کی جانب سے مثبت اور منفی دونوں طرح کے اشارے مل رہے ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں