تازہ ترین

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

ایران نے مفت ویزے کا اعلان کر دیا

ایران نے قطر میں ہونے والے فیفا ورلڈکپ 2022 کے تماشائیوں کو مفت ویزا دینے کا اعلان کر دیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران نے بدھ کو اعلان کیا کہ وہ 2022 کے ورلڈ کپ فائنل کے تماشائیوں کے لیے ویزا فیس معاف کر دے گا۔

ایرانی حکومت کے ترجمان علی بہادری جہرومی نے ٹویٹ کیا کہ "کابینہ نے قطر میں 2022 کے ورلڈ کپ کے تماشائیوں کے لیے ویزا مفت دینے پر اتفاق کیا جو ایران کا دورہ کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس فیصلے کا مقصد سیاحوں کو ورلڈ کپ کے دوران ایران کا دورہ کرنے کی ترغیب دینا اور وہاں سیاحت کی صنعت کو فروغ دینا ہے۔

ایران کی سرکاری ایجنسی کے مطابق قطر اور ایران کے مابین کئی معاہدوں پر دستخط کیے گئے ہیں تاکہ تماشائیوں کو سیاحت کے لیے مواقع اور سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

دونوں ممالک تماشائیوں کی سہولت کے لیے اضافی پروازیں چلانے کے ساتھ ساتھ بحری راستوں سے آمد و رفت بھی آسان بنانے کے لیے کوششیں کریں گے۔

ایران کے وزیر ٹرانسپورٹ رستم قاسمی نے کہا کہ "قطری 2022 کے ورلڈ کپ میں ایران کے بنیادی ڈھانچے کو استعمال کرنے میں بہت دلچسپی رکھتے ہیں، ایران کو اس ایونٹ سے فائدہ اٹھانے کے لیے تمام صلاحیتوں کو استعمال کرنا چاہیے۔

Comments

- Advertisement -