اتوار, جون 14, 2026
اشتہار

ایران کا آبنائے ہرمز سے گزرنے پر ٹول ٹیکس عائد کرنے پر غور

اشتہار

حیرت انگیز

تہران: ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز سے گزرنے والے غیرملکی بحری جہازوں پر ٹول ٹیکس عائد کرنے پر غور کیا جارہا ہے۔

ایرانی میڈیا نے بتایا کہ پارلیمنٹ میں زیر غور تجویز کے تحت اس اہم سمندری راستے کو استعمال کرنے والے ملکوں کو ایران کو ٹول ٹیکس ادا کرنا ہوگا تاکہ محفوظ گزرگاہ کی سہولت کا معاوضہ لیا جاسکے۔

دوسری جانب امریکا کے اتحادی ممالک برطانیہ، فرانس، جرمنی اور جاپان سمیت چھ بڑی عالمی طاقتوں کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ کو یقینی بنانے کی مناسب کوششوں میں حصہ ڈالنے کے لیے تیار ہیں۔

یہ اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی مؤثر ناکہ بندی کی گئی ہے۔ اس گزرگاہ سے عام حالات میں دنیا کے تقریباً پانچویں حصے کے خام تیل اور مائع قدرتی گیس کی ترسیل ہوتی ہے۔

رپورٹس کے مطابق یہ تنازع 28 فروری کو اس وقت شروع ہوا جب امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر جنگ مسلط کردی، جس کے جواب میں تہران نے خلیجی خطے میں امریکی مفادات پر حملے شروع کر دیے۔

ایران اسرائیل جنگ سے متعلق تمام خبریں

واضح رہے کہ امریکا کے اتحادی ممالک کا بیان امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد سامنے آیا ہے جب ٹرمپ نے نیٹو ممالک کے انکار کو احمقانہ غلطی قرار دیا تھا۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں