جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

ایران میں حکومت مخالف مظاہروں میں ہلاک شدگان کی تعداد 217 ہے، ٹائم میگزین کا دعویٰ

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (10 جنوری 2026): ایران میں حکومت مخالف مظاہرے بے قابو ہو چکے ہیں، پر تشدد واقعات میں 14 سیکیورٹی اہلکاروں سمیت 62 افراد ہلاک ہوئے، تاہم ٹائم میگزین کی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ہلاک شدگان کی تعداد 217 ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایران میں مہنگائی کے خلاف جاری حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد رخ اختیار کرتے ہوئے بے قابو ہو گئے ہیں۔ ہیومن رائٹس ایکٹوسٹس نیوز ایجنسی حرنا کے مطابق 28 دسمبر سے شروع ہونے والے احتجاجی مظاہروں میں اب تک چودہ سیکیورٹی اہلاروں سمیت باسٹھ افراد ہلاک ہوئے، جن میں 48 عام شہری ہیں۔

ایران انٹرنیشنل کے مطابق ایرانی سینیئر سرکاری اہلکار اور نظریاتی رہنما حسن رحیم‌ پورازغدی کا کہنا ہے کہ ایران کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو اسی طرح پکڑنا چاہیے، جیسے واشنگٹن نے وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے خلاف کارروائی کی۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ رات سے احتجاج میں مزید شدت دیکھنے میں آئی، جس کے دوران متعدد شہروں میں شدید جھڑپیں ہوئیں۔ مظاہرین نے مختلف علاقوں میں توڑ پھوڑ کی۔ سیکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے تقریبا ڈھائی ہزار افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے جب کہ انٹرنیٹ سروس بدستور بند ہے۔

امریکی صدراپنے ملک کے مسائل پر توجہ دیں، آیت اللہ خامنہ ای

گزشتہ رات سے احتجاج میں مزید شدت دیکھنے میں آئی، جس کے دوران متعدد شہروں میں شدید جھڑپیں ہوئیں، حکومت مخالف مظاہروں کے دوران اسپتالوں اور مساجد کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے، ٹائم میگزین کی ویب سائٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران مظاہروں میں اب تک 217 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، احتجاج کے دوران 26 بینک، 25 مساجد، 2 اسپتال اور 48 فائر ٹرکوں کو نقصان پہنچایا گیا۔

سرکاری عمارتوں اور پولیس اسٹیشنز پر بھی حملے کیے گئے جس کے نتیجے میں کئی اہلکار زخمی ہوئے۔ پرتشدد مظاہرے کرنے والوں نے ایمبولینسوں پر بھی حملے کیے، بسوں اور شہریوں کی گاڑیوں کو بھی آگ لگائی گئی۔

الجزیرہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق حکومت مخالف مظاہروں میں اب تک باسٹھ افراد جان سے گئے، جن میں اڑتالیس مظاہرین اور چودہ سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں، جب کہ ڈھائی ہزار کے قریب مظاہرین گرفتار ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں