منگل, اگست 18, 2026
اشتہار

ایران میں احتجاجی مظاہرے 78 شہروں تک پھیل گئے، 19 افراد ہلاک

اشتہار

حیرت انگیز

تہران (06 جنوری 2026): ایران میں مہنگائی اور کرنسی گراوٹ کے خلاف مظاہرے دوسرے ہفتے بھی جاری ہیں، اور احتجاجی مظاہرے 78 شہروں تک پھیل گئے، جن میں اب تک 19 افراد ہلاک اور 990 گرفتار ہوئے ہیں۔

ایران میں مظاہرے سخت سیکیورٹی اقدامات اور پولیس و دیگر سیکیورٹی اداروں کی اضافی تعیناتی کے باوجود اٹھتر شہروں تک پھیلے ہیں، جگہ جگہ ریلیاں نکالی جا رہی ہیں، پرتشدد مظاہروں میں ایک سیکیورٹی اہلکار بھی ہلاک ہوا۔

فائرنگ کے واقعات میں 50 سے زائد مظاہرین زخمی ہوئے ہیں، جب کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز نے نو سو نوے افراد کو گرفتار کیا ہے۔

دوسری طرف ایران کے چیف جسٹس نے مظاہرین کے خلاف نرمی نہ دکھانے کا اعلان کر دیا ہے، چیف جسٹس غلام حسین محسنی کے مطابق فسادیوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی، پرامن مظاہرے عوام کا حق، مگر فساد برداشت نہیں ہوگا۔ انھوں نے اٹارنی جنرل اور پراسیکیوٹرز کو مظاہرین کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی ہے۔

’’ایران کو دوبارہ عظیم بنائیں‘‘ سوشل میڈیا پر امریکی سینیٹر کی تصویر نے ہلچل مچا دی

یہ مظاہرے ایران کی ناکام معیشت کی وجہ سے شروع ہوئے ہیں، جنھیں سیکیورٹی ادارے طاقت کا استعمال کرتے ہوئے دبا رہے ہیں، جس پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی مداخلت کی اپنی دھمکی کی تجدید کی ہے، دوسری طرف نیتن یاہو جیسے قاتل اسرائیلی وزیر اعظم نے بھی شرپسندی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مظاہرین سے اظہار یکجہتی کیا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں