جمعہ, اگست 14, 2026
اشتہار

ایران میں موجود پاکستانی شہریوں کیلیے ایڈوائزری جاری

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد (11 جنوری 2026): ایران میں احتجاجی مظاہروں کے پیشِ نظر وزارت خارجہ پاکستان نے شہریوں کیلیے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔

ایران میں تعینات پاکستانی سفیر محمد مدثر ٹیپو نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وزارت خارجہ نے پاکستانی شہریوں کیلیے ایڈوائزری جاری کی ہے، شہریوں سے درخواست ہے کہ وہ اس پر عمل کریں۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ ہم نے اپنے شہریوں کی مدد کیلیے سفارتخانے میں ایک یونٹ قائم کیا ہے جبکہ ان کیلیے ہیلپ لائن نمبرز بھی جاری کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستانی شہریوں کو ایران کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت

محمد مدثر ٹیپو نے کہا کہ ایران میں گزشتہ 40 گھنٹے سے انٹرنیٹ بند ہے جس سے مسائل پیدا ہو رہے ہیں، 150 پاکستانی طلبہ نے اپنے اہلخانہ کو اطلاع کیلیے نمبرز فراہم کیے ہیں، سفارتخانے میں مواصلاتی رابطے کیلیے انتظامات کیے گئے ہیں، طلبہ یہاں آ کر اپنے اہلخانہ کا نمبر دیتے ہیں۔

’جو طلبہ پاکستان جانا چاہتے ہیں وہ یونیورسٹی کا کلیئرنس سرٹیفکیٹ ساتھ رکھیں۔ جن کے پاس یونیورسٹی کلیئرنس نہیں ہوگی ان کو بارڈر پر مسائل ہوں گے۔ خرمزگان پر 70 طلبہ بارڈر پر پہنچے جنہیں ہم نے پاکستان روانہ کروایا۔‘

پاکستانی سفیر نے مزید بتایا کہ وزارت خارجہ نے کرائسز مینجمنٹ سیل بنا دیا ہے اس سے سہولت فراہم کر رہے ہیں، شہری اور طلبہ اپنی دستاویز اور ادویات ساتھ رکھ کر سفر کریں، طلبہ کا اہلخانہ سے رابطہ نہیں ہو رہا تو سفارتخانہ سے رابطہ کریں ہم بات کروائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں